لاہور: نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت،اپناگھراسکیم کےاجرا پر بے حد خوشی ہے، عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ ہوناچاہیے۔
لاہور میں ’اپنا گھر، اپنی چھت اسکیم‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسکیم عوام کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔ عوام کی محنت کی کمائی عوام پرہی خرچ ہورہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کوقرض دیا جا رہا ہے اور ایک پیسےکا سود نہیں لیا جا رہا، مریم نواز کی سرپرستی میں پنجاب حکومت نےاچھا کام شروع کیا ہے قیام پاکستان سے ہی کام ہوتا تو ایک شخص بےگھر نہ ہوتا، کیونکہ آج بھی ہماری بڑی آبادی اپنےگھروں سےمحروم ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت کو چلنے ہی نہیں دیا گیا، ملک کےلئےکام کررہاتھا،کیوں میری حکومت کو گرایا گیا؟ کبھی ڈھائی اورکبھی 3 سال میں ہماری حکومت گرائی گئیمسلم لیگ ن کی حکومت نے موٹرویز بنی۔ معاشی استحکام بھی ہماری حکومت میں آیا۔ م نےاپنےدورمیں یلوکیپ کی اسکیم دی۔ ملک کی پہلی اورنج لائن مسلم لیگ ن نےبنائی۔
انھوں نے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دیا تھا، میری حکومت ختم ہونےکےبعدآئی ایم ایف دوبارہ آگیا،یہ کہتےہیں ہم پنجاب پریلغارکرنےآرہے ہیں تو یہ بتائیں آپ کےعزائم کیا ہیں؟ خیبرپختونخوا سے آکر پولیس پر آنسو گیس کے شیل برسائے جاتے ہیں،عوام کواپنی صوبائی حکومت اورجیل میں بیٹھےشخص سے پوچھنا چاہیے، ایک ارب درخت کہاں ہیں؟ بلین ٹری والےبتائیں کہ 50 لاکھ گھرکدھر ہیں ؟ پی ٹی آئی کے سپورٹزز ان سے پوچھیں کہ گھرکہاں ہیں؟
انکا مزید کہنا تھا کہ کہا گیا کہ نوازشریف کی گردن میں رسہ ڈال کرنکالوں گا، کہتےتھے او آئی جی، او چیف سیکریٹری، جیل میں ڈالوں گا، بڑے بڑے بول نہ بولا کرو، جو کرو گے وہ بھرو گے۔
نواز شریف نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثارکی آڈیولیکس آج بھی میرے پاس ہے، بھیڑ بکریوں سے پوچھتاہوں کہ جسٹس ثاقب نثارکی آڈیوسنی ہے؟ میں بنی گالا گیا اور ملک کی خدمت کی دعوت دی تھی، مجھے ٹھیک ٹھیک کہہ کر لندن گئے اور آکر دھرنا دے دیا دھرنےکی سیاست نےملک کواس نہج پر پہنچایا ہے میرےدور میں بجلی اور گیس بہت سستی تھی، ملک ترقی کر رہا تھا، دنیا پاکستان کی مثال دیتی تھی، ملک ترقی کررہاتھا تو مجھےکیوں نکالا گیا؟
عوام کے خوابوں کو پورا کرنا نواز شریف سے سیکھا، مریم نواز
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جس شخص کا وژن ہے وہ مجھے عوام کی خدمت کا کہتے ہیں، عوام کے خوابوں کو پورا کرنا میں نے نواز شریف سے سیکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شرپسند ابھی بھی انتشار اور گھیراؤ جلاؤ میں مصروف ہیں۔ ایک صوبے کو دوسرے کے مقابلے میں لا رہے ہیں۔ کبھی جیل سے مفت ادویات گھروں کیلئے قرضوں کی بات نہیں آئی۔ سیاست کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ 700 ارب کا ہے، اسکیم کےتحت 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، آج لوگوں کوقرض کی قسط دی جائےگی، اگلے 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کیلئے قرض دیں گے، زمین کے کاغذات دکھا کر قرضہ لیا جا سکتا ہے۔