اسلام آباد(اُمت نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر چوہے اور بلی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اشارتاً تنقید کی اور لکھا کہ تاریخ رقم ہوگئی، بہادر جنگی، مسٹر ڈنڈا پور چوہے کی طرح گاڑی کی ڈگی میں بند ہوکر بھاگ گئے‘۔
انہوں نے لکھا کہ دوسری طرف لال جراب اور ہیٹ پہننے والے اندر سے چوہے اور بلی ثابت ہوئے جو اُس کو پکڑ نہ سکیں۔ فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ ’بھائی صاحب ایسے کام نہیں چلے گا‘۔