کوئٹہ،پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی معطل

مرمتی کام کے سلسلے میں گیس بند کی گئی ہے۔،گیس شام 6 بجے تک بند رہے گی

October 12, 2024 · قومی

کوئٹہ(اُمت نیوز) پشین اور زیارت اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اعلامیہ کے مطابق مرمتی کام کے سلسلے میں گیس بند کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تینوں اضلاع میں گیس شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

کوئٹہ، پشین اور زیارت میں گیس کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔