شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینیئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

October 13, 2024 · اہم خبریں, قومی

خیبرپختونخوا(اُمت نیوز)سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینیئر مشیر کے عہدے سے استعفا دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔
سابق گورنر نے مزید کہا کہ حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کرتا۔