ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، واپس روانہ

جیل حکام نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی ،ڈاکٹرعاصم یوسف

October 15, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سکیورٹی عملے کو اپنے کوائف بھی نوٹ کروائے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے بتایا گیا ہے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ڈاکٹرعاصم یوسف کا کہنا تھاکہ کافی دیر انتظار کے بعد میں جیل سے واپس روانہ ہوا ہوں۔

یاد رہے حکومت نے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کی شرط مان لی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔