قواعد کی خلاف ورزی پر سینٹرل پاورجنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد

سینٹرل پاورجنریشن کمپنی 15 دن میں نیپرا کو جرمانہ ادا کرے۔نیپرا

October 18, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: نیپرا نے قواعد کی خلاف ورزی پر سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے گیس بوسٹرکمپریسر اسٹیشن مفت میں حاصل کیا اور اسے ایک ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی کو منتقل کردیا۔

اس خرید و فروخت کے عمل میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی، سینٹرل پاورجنریشن کمپنی 15 دن میں نیپرا کو جرمانہ ادا کرے۔