اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار

لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیراخلاقی  پیغامات اورویڈیوز بھیجیں۔

October 18, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بہاولنگر: اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار کو گرفتارکرلیاگیا۔

طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متن کے مطابق لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیراخلاقی  پیغامات اورویڈیوز بھیجیں،ملزم نے امتحان میں فیل اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی دی ۔