پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ ملازمت سے برطرف

نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عرصۂ دراز سے ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

               
October 26, 2024 · قومی

 

پشتین(اُمت نیوز)پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عرصۂ دراز سے ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 800 غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطرفی کے لیے ضروری قانونی تقاضے پورے کر کے ان اساتذہ کی بتدریج برطرفی ہو گی۔

حکام کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا عزم ہے کہ صوبے کا ہر بند اسکول کھلے گا اور ہر بچہ اسکول جائے گا۔