پیر میں فریکچر،صدر مملکت آصف زرداری کے پیر میں چوٹ کے باعث دورہ چین مؤخر
صدرآصف زرداری نے رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا جو ان کے پیر میں فریچکر کے سبب مؤخر کردیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف زرداری نے رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا جو ان کے پیر میں فریچکر کے سبب مؤخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی صدر زرداری کے دورہ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا کہ پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ اور چینی سفارتخانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب صدر مملکت صحت یاب ہونے کےبعد چین کا دورہ کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا، پلاستر کے بعد گھر منتقل ہوگئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔