ایک روپیہ بھی لیا ہو تواللہ مجھے تباہ و برباد کردے،اورنگزیب کچھی

ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے،ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے۔

November 5, 2024 · اہم خبریں, قومی
مجھے داد دیں پارٹی کا فارورڈبلاک بننے سے میں نے رکوایا ہے، فائل فوٹو

مجھے داد دیں پارٹی کا فارورڈبلاک بننے سے میں نے رکوایا ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کچھی نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کیے ہیں،اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔

اورنگزیب کھچی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرنے کہا ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے،ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ مجھے داد دیں پارٹی کا فارورڈبلاک بننے سے میں نے رکوایا ہے۔