فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔