بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار

صدر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق پاکستانی 3 رکنی وفد نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

November 10, 2024 · قومی

بھارت نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

صدر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق پاکستانی 3 رکنی وفد نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

بھارت میں کانفرنس کا انعقاد 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہورہا ہے۔

پاکستانی وفد نے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزا کیلئے درخواست دی تھی جسے رد کردیا گیا ہے۔