کوئٹہ خودکش دھماکہ، بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات و تصویر جاری

کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اس تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کے یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے

تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے

دہشت گرد رفیق نے ہوش ربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے

اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے

را کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے

پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے