وادی تیراہ میں پارکنگ میں بم دھماکا، متعدد موٹر سائیکلیں تباہ

بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کرکے پارکنگ میں کھڑی کی گئی تھی۔

November 11, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:وادی تیراہ کے علاقے زڑہ پخہ میں پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے وقت موٹر سائیکل پارکنگ میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کرکے پارکنگ میں کھڑی کی گئی تھی۔