فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمتوں میں پھراضافہ ہو گیا

کراچی: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 1115روپے اور تولہ 1300روپے مہنگا ہوگیا، جس سے10 گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 29ہزار510 روپے ہوگئی، سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 67ہزار700 روپے کا ہوگیا۔

سونے کی عالمی قیمت میں فی اونس سونے کی قیمت تیرہ ڈالر بڑھ کر 2565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔