سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

گیس کی پیداوار کا تخمینہ 11.7ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ ہے،ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ

               
November 15, 2024 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے ضلع سجاول سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق ذخائر شاہ بندربلاک میں واقع پتیجی کنوئیں سے ملے۔ ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق گیس کی پیداوار کا تخمینہ 11.7ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ ہے۔پی پی ایل کے مطابق تیل کی ابتدائی پیداوار کا اندازہ 198 بیرل یومیہ ہے۔