عمران خان کی ہدایت پر ان کے 3 ترجمان مقرر

 بیرسٹر گوہرعلی خان، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے ترجمان ہوں گے۔

November 17, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی عمران خان کی ہدایت پر ان کے تین ترجمان مقرر کردئے ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر ان کے تین ترجمان مقرر کیے جا رہے ہیں جن میں بیرسٹر گوہرعلی خان، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے ترجمان ہوں گے۔