کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں،24 نومبر فیصلے کا دن ہے،عمران خان

 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں،ہدایات جاری

November 17, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے کارکنان کیلیے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اُس کو بھی ریکارڈ کریں۔