راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلیے بند کرنے کا فیصلہ

میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔

November 22, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلیے بند رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبرسے یکم دسمبرتک بند کی جائے گی۔راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدراسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔

میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔