باجوڑ میں 2 دھماکے، 2 افراد جاں بحق

پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ۔ دوسرا دھماکا علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

November 23, 2024 · اہم خبریں, قومی

 

باجوڑ(اُمت نیوز)ضلع باجوڑ میں 2 الگ الگ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جآں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق تحصیل ماموند میں پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
دوسرا دھماکا علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔