اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن سے متعلق بڑا اعلان

سی اے اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو فیک نیوز قرار دے کر مسترد کردیا۔

November 24, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

سی اے اے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی افواہیں سراسر جھوٹ اور بےبنیاد ہیں۔سی اے اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو فیک نیوز قرار دے کر مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔