شیخوپورہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

گولی لگنے سے ایک شخص زخمی،جاں بحق افراد کی عمریں 28سے 60سال کے درمیان ہیں۔

November 25, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

شیخوپورہ کے گاؤں کرکے مینارہ  میں فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گولی لگنے سے ایک شخص زخمی  ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل  کر دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے ،ملزمان کی تلاش جاری ہے ،جاں بحق افراد کی عمریں 28سے 60سال کے درمیان ہیں۔