اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ڈالر معمولی سستا

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔