سرگودھا میں بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 10زخمی
لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،مسافر بس فیصل آباد سے بنوں جا رہی تھی کہ سرگودھا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
November 28, 2024 · قومی
سرگودھا(اُمت نیوز)سرگودھا میں مٹھہ معصوم بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،
مسافر بس فیصل آباد سے بنوں جا رہی تھی کہ سرگودھا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔