سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

یشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالرکی آمد سے رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا

               
November 28, 2024 · اہم خبریں, قومی

کراچی (اُمت نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالرکی آمد سے رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔