گنڈاپور کی خطرناک تقریر پر خواجہ آصف نے جواب دے دیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاق کو دھمکی آمیز بیان کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ گنڈا پور نے کہا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج، ایسا نہ ہو کہ ہم بھی نعرے لگادیں کہ ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔ اسلحہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے، ڈرو! اس دن سے جس دن ہم گولی کا جواب گولی سے دینے کا کہیں۔

اس کے جواب میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جواب دیا کہ ’اس کی رنگ بازی کا کوئی جواب نہیں، پی ٹی آئی پختونخوا کی لیڈرشپ میں کوئی اس کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتا‘۔

انہوں ںے مزید کاہ کہ ’کسی کو اس (گنڈا پور) پراعتبار نہیں، پرسوں بلیو ایریا سے فرار کے وقت جتنی جوتیاں اور ڈنڈے اسکے گاڑی کو پڑے ہیں اسکے بعد بھی اسکی بھڑکیں دیکھو، اسلام آباد پر تین ناکام حملوں کے بعد بھی اسکا کانفیڈنس دیکھو، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں کون بڑا دو نمبر؟ مشکل فیصلہ ہے‘۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔