صحافی مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت منظور

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)صحافی مطیع اللّٰہ جان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللّٰہ کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

مطیع اللّٰہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔