صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی) نے سینئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صحاقی مطیع اللہ جا ن کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی) کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا پراسس عدالت نے مکمل کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں،روبکار کہاں ہے؟ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں اور درخواست ضمانت پر نوٹس کررہا ہوں۔

پراسیکیوٹرنے کہا میری یہی درخواست ہے ضمانت خارج کردیں، عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل رہا کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔