فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے احکامات

اسلام کی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت چار رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں میں شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شامل ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ ان ملزمان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کے موقع پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔