فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100روپے بڑھ کر 2لاکھ 80ہزار500روپے کی سطح پرآ گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2658روپے بڑھ کر2لاکھ 40ہزار484روپے کی سطح پر ا ٓگئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 2693ڈالر کی سطح پر آ گئی ۔