فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی اور حکومت میں آج مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں:صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی امید ظاہرکردی جبکہ فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جانیں اوران کا نظام جانے، عمران خان ملٹری کورٹ میں نہیں جائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے، جو بھی ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کی بات ہے تو امید ہے آج اجلاس ہوگا، حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو ہم اس پر بات کرنے کو تیار تھے، اب بھی تیار ہیں۔

اس سوال پر کہ حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے ؟ سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ کچھ چیزیں امانت ہوتی ہیں، اس کا جواب عمر ایوب خان دیں گے، انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر تمام پارلیمانی پارٹیوں سے رابطہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون ناحق بولتا ہے یہ قدرت کا قانون ہے، کل وزیر دفاع کی تقریر میں الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ فوج جانے ان کا اندرونی نظام جانے، عمران خان ملٹری کورٹ میں نہیں جائیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے پیسوں اور رشوت کی سیاست کی بنیاد ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کردیا، انہوں نے سول نافرمانی تحریک کی سوچ سے بڑھ کرکامیابی کادعویٰ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔