فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے سول نافرمانی تحریک واپس لیے کیلیے دو مطالبات رکھ دیے

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات دہرا دیے اور کہا ہے کہ ڈی چوک، 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات سینئر ترین ججز سے کروائی جائے جبکہ بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی ائی کو بتایا کہ ڈی چوک کا نیا نام شہدا چوک رکھ دیا ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کا دن یوم شہداء کے لیے مقرر ہو چکا ہے، دنیا بھر میں شہدا کے لئے دعا کی جائے گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بہت شواہد آچکے جن میں ویڈیوز بھی شامل ہیں، یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے، شواہد سامنے آرہے ہیں اداروں اور اسپتالوں سے لوگ دے رہے ہیں، آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بانی پی ٹی ائی نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہے وہ رقوم پاکستان نہ بھیجیں، یہ وہی اوورسیز پاکستانی ہیں جن کو آپ ووٹ کا حق دینے کو تیار نہیں، جنھیں کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں، یہ وہی پاکستانی ہیں جنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاکستان لینڈ کرتے ہی اپ کو حراست میں لے لیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو باغ ناران پشاور میں شہداء کے لیے سب جمع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔