خیبرپختونخوا، موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند ہونگے۔

December 16, 2024 · قومی
میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی اور دیگر مثبت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، فائل فوٹو

میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی اور دیگر مثبت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، فائل فوٹو

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں اسکول 22 سے31 دسمبرتک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند ہونگے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔