رائٹ سائزنگ پالیسی،نیب نے بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین نیب نے نیب میں گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کی 238اسامیاں ختم (abolish)کرنے کی منظوری دیدی۔

December 18, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: رائٹ سائزنگ پالیسی کے حوالے نیب نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔

وفاقی کا بینہ کے 27اگست کے فیصلے  کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (NAB) نے بھی اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائعبتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے نیب میں گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کی کل 238اسامیاں ختم (abolish)کرنے کی منظوری دی ہے۔ چیئر مین نیب نے یہ منظوری بطور پرنسپل اکا ؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی۔ ختم کی گئی اسامیوں میں گریڈ 19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 2‘ گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی1 ‘ گریڈ17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 58اور گریڈ 16 کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی8 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔