ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس  ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔

December 18, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ  امتحان لینے کا حکم  دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ کرانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس  ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ  امتحان لینے کی ہدایت کردی۔