سندھ میں تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات

تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن کی ہوں گی،ایکسائز حکام

December 18, 2024 · اہم خبریں, قومی
3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی، کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہوں گی، فائل فوٹو

3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی، کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہوں گی، فائل فوٹو

کراچی: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن کی ہوں گی، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ اور سندھی اجرک کی ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق 3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی، کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہوں گی، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ گاڑیوں کے حفاظتی اقدامات اور یکساں شناخت کیلئے کیا گیا ہے۔