پولیس کاکچےکے علاقہ میں کامیاب آپریشن،2 مغوی بازیاب
بازیاب افراد کو چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سےاغواء کیا گیا تھا۔
December 22, 2024 · قومی
رحیم یارخان پولیس نے بھونگ سے متصیل راجن پور کے سرحدی علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ترجمان پولیس کےمطابق آپریشن کےدوران ڈاکوؤں سےفائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو ساتھی ڈاکو ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کےمطابق بازیاب افراد کو چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سےاغواء کیا گیا تھا۔