پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز آج سے ہو گا

پروجیکٹس کے روح رواں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی ہونگے۔

December 30, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:  چین کی طرف سے فراہم کردہ پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر 2030 ء میں1200 میگا واٹ ایٹمی بجلی بنانا شروع کر دے گا۔

آج چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کی تعمیر کیلیے فرسٹ کنکریٹ پور (First concrete Pour) کی تقریب میں 50 ارب ڈالرز سے زائد مالیتی پروجیکٹس کے روح رواں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی ہونگے اہم چینی و پاکستانی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی ۔