کراچی: ملک میں آج ایک تولہ 600 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2614 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔