سیاسی رہنمائوں نے کے پی حکومت کو ناکام قرار دیدیا، فائل فوٹو
سیاسی رہنمائوں نے کے پی حکومت کو ناکام قرار دیدیا، فائل فوٹو

پشاور کا ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، بلدیاتی نمائندوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ

پشاور: فنڈ نہ ملنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

چند روز قبل بلدیاتی ملازمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بلدیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

فنڈزکی فراہمی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی سرگرمی نظر نہ آنے اور کسی حکومتی عہدیدار کے مذاکرات نہ ہونے پر بلدیاتی ملازمین نے دی گئی ڈیڈ لائن پرعمل کیا اور آج یکم جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کرتے ہوئے خیبر روڈ کو بند کردیا۔

ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں ںے خیبرپختونخوا کی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی، ان کے وہاں سے نہ جانے پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی، مظاہرین تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے منتشر ہوئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بند کردیا۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ریڈ زون میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کرتے ہوئے انہیں اسمبلی چوک سے پھیچے دھکیل دیا۔

بعد ازاں بلدیاتی نمائندے جناح پارک سے نکل کر خیبر پختوںخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے آہنی گیٹ سے ریڈ زون بند کرتے ہوئے اسمبلی روڈ کو اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی پر پولیس کی جانب سے شلینگ کی گئی جس کے بعد مظاہرین منشتر ہوگئے، صوبائی اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری، قیدیوں کی گاڑیاں اور واٹر کینن کی گاڑیاں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔