کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ میں 1 ہزار886 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر ز کے اضافے سے 2ہزار 657 ڈالر فی اونس ہوا ہے