قازقستان میں برفباری،95 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

 

قازقستان میں شدید برف باری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث 95 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

قازقستان کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 95 گاڑیاں ٹکرانے کے واقعات جمعے کے روز آستانہ ہائی وے پر پیش آئے۔

شدید برف باری سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی ہے، جو حادثات کا سبب بنی ہے، اس دوران بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹکرانے والی 95 گاڑیوں کو ہائی وے سے ہٹادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برف باری کے باعث دیگر سڑکوں پر بھی ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔