وادی تیراہ میں اے این پی خیبر کے صدر کی رہائش گاہ پر دھماکا

خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر کے صدر کی رہائش گاہ پر دھماکا ہوا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) خیبر کے مطابق ملزمان نے رہائشگاہ سے چوکیدار کو باہر نکال کر بارودی مواد نصب کرکے دھماکا کیا۔

ڈی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث رہائشگاہ میں موجود سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔