شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

January 10, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کر لیا۔

عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشنز بھی تسلیم کر لیے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھیں۔

واضع رہے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔