کراچی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، جس کی وجہ معاشی غیریقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا گیا ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے، جسے وزیراعظم اورفنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے۔
سمری کی منظوری کے بعد نئے نرخ رواں ماہ 16 جنوری سے لاگو ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل 258 روپے 34 پیسے ہے۔