مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی، فائل فوٹو
مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی، فائل فوٹو

لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مورچوں کو بموں سے اڑا دیا

پشاور: لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مورچوں کوبموں سے اڑا دیا جبکہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کے لیے پولیس، آرمی اور ایف سی کی بڑی نفری خار کلی بالش خیل میں موجود ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید بنکرز کو بھی مسمار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔