’اووووو‘ مجھے گیدڑوں والا احتجاج پسند نہیں، شیر افضل مروت

مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا،میڈیا سے گفتگو

January 14, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ’اووووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ’اووو اووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا، پارٹی کہے گی توہم گیدڑ بن جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے، اور آج بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ’اوووو‘ نے نذر ہوگیا۔