جناح اسپتال، بے ہوش مریضہ کے پاس سے50 لاکھ روپے ملے

خاتون کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔ اسپتال انتظامیہ

January 15, 2025 · قومی
خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے، فائل فوٹو

خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی: جناح اسپتال کراچی کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر خاتون بےہوشی کی حالت میں ملی، مریضہ کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔