آملہ، قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو صحت کے متعدد مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سستا اور آسانی سے دستیاب پھل نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے بلکہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
اگر ہمیں آملہ کے حقیقی فوائد معلوم ہوجائیں تو ہم کبھی بھی آملہ کو اپنی غذا سے دور نہیں کریں گے یہ حقیقتا قدرت کا انمول تحفہ ہے جونہ صرف صحت جیسی انمول دولت کی حفاظت کرتا ہے بلکہ خواتین کو خوبصورتی کے حوالے سے چار چاند لگادیتا ہے۔
پرانے زمانے سے خواتین اپنی خوبصورتی کے لئے آملہ کا استعمال کرتی آئی ہیں۔ خاص طور پر بالوں کی خوبصورتی اور صحت کے حوالے سے آملہ کے فوائد کی حقیقت سے کوئی انکار نہیں کوسکتا- اسکے علاوہ خوبصورت جلد ہر لڑکی ہرخاتون کا خواب ہوتی ہے- آئیے آج ہم یہاں آملہ کے چند اہم فوائد کا ذکر کرتے ہیں:
کیا آپ کا دل کسی کام میں نہیں لگتا، ہر وقت تھکن کا احساس آپ کو کچھ کرنے ہی نہیں دیتا تو خبردار ہوجائیں کہ آپ کے جسم کی یہ کمزوری آپ کو کسی بڑی بیماری سے ہمکنارکرسکتی ہے- قدرت کی اس نعمت یعنی آملہ سے فائدہ اٹھانے کا یہی وقت ہے- آملہ وٹامن سی سے بھرپور اوراینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ مضبوط مدافعتی نظام وائرس اور دیگر بیماریوں کے خلاف پہلا دفاع ہے۔
ذیابیطس کے لیے آملہ نہایت مفید ہے اس میں موجود کرومیم معدنیات ذیابیطس کے مریضوں کے بہت فائدہ مند ہیں۔ یہ انسولین کی حساسیت کو بڑھا کر خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی آملہ کو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مؤثر بناتی ہے۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے، دل کے آکسیڈیٹیو نقصان سے بچانے اور خون کے لوتھڑے بننے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔
آملہ میں موجود کولیجن پروٹین جلد کو نرم اور مضبوط بناتا ہے۔ یہ جھریوں کو کم کرنے، جلد کے داغ دھبے ختم کرنے، اور قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددگار ہے۔ آملہ کا استعمال جلد کو اندرونی اور بیرونی طور پر صاف اور صحت مند بناتا ہے۔
آملہ کے جوس کا استعمال خون کو صاف کرنے اور ہیموگلوبن کی سطح بہتر بنانے کے لیے بےحد مؤثر ہے۔ یہ آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔
پاکستان میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ
آملہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط اورنشوونما کو تیز کرتا ہے- یہ وٹامن سی، امینو ایسڈز، اور ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے ۔ یہ خشکی کو روکنے اور بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
اسکے علاوہ آنکھوں کی صحت کے لیے، ہڈیوں کومضبوطی کے لیے، ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے، غرض یہ کہ آملہ ایک مکمل اور قدرتی غذا ہے جو صحت مند زندگی کے لیے اہم ہے۔