فائل فوٹو
فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے سے سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3642 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی۔

گولڈ ڈیلر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان میں قیمت بڑھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہوکر 2751 ڈالر کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔